ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس،متوقع سیلاب کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 25 مئی 2024 18:12

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں متوقع سیلاب کے سلسلہ میں پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال نے پری فلڈ انتظامات بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے، دورحاضر میں قدرتی آفات کا بڑھنا لمحہ فکریہ ہے،جن سے نمٹنے کیلئے جدید سیفٹی میئرز اختیار کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی علاقوں سے ضرورت کے وقت لوگوں کے انخلاء کیلئے پیشگی سروے کیا جائے اور ضلع بھر میں سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،کسی بھی ایمرجنسی کے دوران ریسکیو1122 کیساتھ رابطے میں رہا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری و نجی کشتیاں،لائف جیکٹس،فسٹ ایڈ بکس،ریفلیکٹرز اور حفاظتی آلات تیار رکھے جائیں،شہریوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو پیشگی الرٹ رکھنے کیلئے آگاہی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران فلڈ علاقوں کے وزٹس کو یقینی بنائیں،ریلیف کیمپس تیار کئے جائیں،اربن فلڈنگ کی روک تھام کیلئے بھی ورکنگ کی جائے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریسکیو1122 فلڈ انتظامات کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے،نجی کشتی مالکان اور متعلقہ محکموں کے افسران سے رابطے میں ہیں۔اجلاس میں اے ڈی سیز میاں رضوان نذیر،غلام مصطفیٰ سیہڑ،پی اے محمد اسدچانڈیہ،اے سی تیمور عثمان، مسرت عباس،ربنواز،ڈاکٹر کامران بھٹہ،عبدالرحمن،رمیشا مجاہد،رانا منور،میاں شفیق،ڈاکٹر نظام الدین،خالد رسول ودیگر افسران شریک تھے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں