ڈیرہ اسماعیل خان، کرکٹ میچ پر جوا لگانے والے 4جواریوںگرفتار

اتوار 27 ستمبر 2020 17:45

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) سٹی پولیس نے کرکٹ میچ پر جوئے کی محفل پلٹ دی ، 4جواریوں کو گرفتار کرکی2موبائل فون اور 30ہزار روپے کی دائو منی برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع پر سٹی پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ حقنواز پارک کے قریب موبائل فون پر کرکٹ میچ پر جوئے کی محفل پر چھاپہ مارا اور چھاپہ زنی کے دوران کرکٹ میچ پرجوا ء کھیلنے کے الزام 4افرادابراہیم ولد مہر دین سکنہ ہمت، مشتاق حسین ولد غلام حیدر سکنہ یارک، اشفاق ولد صادق سکنہ مدینہ کالونی ا ور غضنفر ولد فتح خان سکنہ محلہ کاتریانوالہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 عدد موبائل فون اور کل دائو منی 23ہزار روپے جبکہ جامہ تلاشی پر 7ہزار700روپے کی رقم برآمد کرلی۔

سٹی پولیس نے گرفتار افراد کیخلاف درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں