ڈی آئی خان‘ اراضی کے تنازعہ پر ایک شخص زخمی

بدھ 17 اکتوبر 2018 12:53

ڈی آئی خان‘ اراضی کے تنازعہ پر ایک شخص زخمی
ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) اراضی کے تنازع پر کلہاڑیاں اور ڈنڈے چل گئے ،ایک شخص زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ،پولیس نے باپ بیٹوں سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تحصیل پہاڑپو رکے علاقہ لاڑ کے رہائشی اللہ بخش ولد خدا بخش قوم بلوچ نے تھانہ پہاڑپور میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ محمد اسلم کے مکان کے قریب موجود تھا کہ اس دوران ملزمان محمد اسلم ،ریاض پسران اشرف اور ان کا باپ اشرف ولد کوڑوں اقوام بلوچ ساکنان لاڑ وہاں آئے اورمجھے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے زدوکوب کرکے زخمی کردیاہے۔وجہ عداوت اراضی پر تنازعہ بیان کیاگیاہے۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں