ملتان سے پشاور جانے والی بس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق

جمعرات 14 جنوری 2021 12:59

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ملتان سے پشاور جانے والی بس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی آئی خان پولیس کے مطابق مسافروں کے درمیان تنازع کی وجہ معلوم نہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ قریشی موڑ کے قریب مسافروں کی لڑائی کے دوران پیش آیا، ملزم نے ملتان سے پشاور جانے والی بس میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مسافروں نے مردان کے رہائشی ملزم ندیم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ، دونوں مقتولوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے محمد اسلم اور مرید کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا، مسافروں کے درمیان تنازع کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں