ڈسٹرکٹ بار اور ہائی کورٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان میں کل ہڑتال ہو گی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:41

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) واپڈا سٹی سب ڈویژن کے ایس ڈی او اور اہلکاروں کی راناندیم ایڈوکیٹ کے ساتھ مبینہ بدتمیزی اور ناروا سلوک پرڈسٹرکٹ بار اور ہائی کورٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان میں 10 دسمبر کو احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے معروف قانون دان رانا ندیم ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ کی بجلی کا بل ادا ہونے کے باوجود ایس ڈی او واپڈا سٹی سب ڈویژن ڈیرہ فہد ،ایل ایس اقبال اور رفیق نے ان کا میٹر اتار لیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں