خواتین کے حقوق کیلئے سفارشات مرتب کرنا ترجیحات میں شامل ہے ، آمنہ درانی

پیر 10 دسمبر 2018 18:32

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا کمیشن آن سٹیٹس آف وومن کی پروگرام ڈائریکٹر آمنہ درانی اور ممبر روبینہ ناز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں خواتین کے حقوق کے تحفظ ان کے مسائل کے حل اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے سفارشات مرتب کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ای ڈی او سوشل ویلفیئر غزالہ تبسم،ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے کمشن آن سٹیٹس آف وویمن کی چیئرپرسن ثانیہ خان ،معروف قانون دان اور سماجی کارکن سید ثنااللہ شاہ گیلانی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلع اور تحصیل اسمبلی میں منتخب خواتین اراکین سماجی کارکنوں اور مختلف طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی، انہوں نے کہا صوبہ بھر میں متعدد اضلاع میں قائم ضلع کمیشن مقامی اور نچلی سطح پر خواتین کو درپیش مسائل کے حوالے سے مثالی فیڈ بیک فراہم کر رہے ہیں ہمارا کام خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کے لئے موثر قانون سازی کرانا ملک میں بنائے گئے قوانین کو لاگو کرنا اس حوالے سے اس میں اصلاحات کے لیے سفارشات مرتب کرنا ہے

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں