میں کبھی گورنر راج نہیں لگائوں گا، فیصل کریم کنڈی

مولانا فضل الرحمان ہمیشہ باتیں کرتے تھے، اب پانچ سال کیلئے روزے رکھیں،گفتگو

ہفتہ 11 مئی 2024 11:36

میں کبھی گورنر راج نہیں لگائوں گا، فیصل کریم کنڈی
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں کبھی گورنر راج نہیں لگائوں گا، میں اپنے صوبے کی جنگ وفاق میں لڑوں گا، صوبائی حکومت کو کہا کہ آئیں ایک فورم پر مل کر صوبے کے حقوق کیلئے لڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ ویسے سبق نہیں سیکھیں گے، لتر لگنا ضروری ہیں، میں سلطان راہی کی طرح بیان نہیں دوں گا، کل علی امین نے گورنر ہائوس پر قبضہ کی بات کی، میں آج تمہیں چیلنج دیتا ہوں، کل آ قبضہ کرو، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ باتیں کرتے تھے، اب پانچ سال کیلئے روزے رکھیں، ان کے ساتھ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو پراپر فورم پر آئیں، میرے دروازے اپنوں اور مخالفین سب کیلئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا جمہوریت بہترین انتقام ہے، پیپلز پارٹی نے ثابت کیا کہ ورکروں کو آگے لاتی ہے، پیپلز پارٹی نے ایک ورکر کو وفا کا صلہ دیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سندھ میں بلاول بھٹو زرداری نے علی امین کو کھانا بھجوایا، سکھر میں تین وقت کا کھانا خورشید شاہ کی طرف سے آیا کرتا تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں