پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اسد قیصر

ملک تب آگے بڑھے گا جب قانون کی عمل داری ہوگی، 9 مئی کو بہانہ بنا کر ہمیں نشانہ بنایا گیا، رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 11 مئی 2024 11:36

پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اسد قیصر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، پی ٹی آئی کی بیک ڈور چینلز میں بھی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ایک انٹرویو میں اسد قیصر نے کہا کہ ملک تب آگے بڑھے گا جب قانون کی عمل داری ہوگی، 9 مئی کو بہانہ بنا کر ہمیں نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو فائدہ دے کر جعلی حکومت بنائی گئی، ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، خیبر پختونخوا کو فنڈز اور مرضی کا چیف سیکریٹری نہ دینا افسوس ناک بات ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ صوبے کو مرضی کا چیف سیکریٹری نہ دینا فیڈریشن کے خلاف ہے، حکمران اپنی ذات اور انا سے باہر نکلیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شیر افضل مروت پارٹی کا اہم ورکر ہے، پارٹی کے لیے خدمات ہیں، ان کو سیاسی کمیٹی سے ہٹانے سے متعلق معلومات نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں