ڈیرہ میں سود مافیا کے خلاف پولیس حرکت میں آگئی ،دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:38

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈیرہ میں سود مافیا کے خلاف پولیس حرکت میں آگئی ، سود ایکٹ کے تحت دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق احسان اللہ ولد فیض محمد موہانہ سکنہ شیخ شہید نے تھانہ یونیورسٹی میں رپورٹ درج کرائی کہ اس نے ماہ جون2018ء میں ملزمان غلام و عبداللہ جان پسران شاہی اقوام ناصر سکنائے اڈہ شاہ حسین شیرازی سے گندم کی خریداری کے عوض 6ماہ کے عرصہ کیلئی1لاکھ95ہزار روپے کی رقم بطور قرض لی تھی اور مقررہ معیاد میں رقم ادا کردی تاہم 50ہزار روپے کی رقم بعد معیاد دینے پر ملزمان اس سی2لاکھ روپے بطور سود طلب کر رہے ہیں۔

گومل یونیورسٹی پولیس نے احسان اللہ کی رپورٹ پر غلام اور عبداللہ جان نامی بھائیوں کیخلاف 3/5سود ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں