ڈیرہ اسما عیل خان،پولیس کی مختلف کارروائیاں ،ایک کلو سے زائد چرس برآمد،اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے سہولت کار گرفتار

منگل 22 اکتوبر 2019 17:14

ڈیرہ اسما عیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) بند کورائی پولیس نے سنیپ چیکنگ اور مختلف کارروائیوں کے دوران ایک کلو سے زائد چرس، پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا، الگ الگ مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاورخان بنگش کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بند کورائی محمد رمضان نے سنیپ چیکنگ کے دوران 1 کلودس گرام چرس برآمد کرلی، اسی طرح پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم حبیب اللہ کو پناہ دینے کے سہولت کار غلام صدیق کو گرفتار کرلیا۔

علاقہ کیچ میں کرائے کے مکان کی رجسٹریشن کے کوائف متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کرانے پر اللہ نواز بنوچی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان تمام واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں