ڈیرہ اسماعیل خان۔ گورنمنٹ ہائی سکول درازندہ میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم کی تقریب کا انعقاد

پیر 20 جنوری 2020 18:05

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) گورنمنٹ ہائی سکول درازندہ میں روڈ سیفٹی سیکیورٹی اورٹریفک قوانین کے بارے آگاہی مہم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران ٹریفک وارڈنز نے طلباء اور تدریسی عملے کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق تفصیلی معلوماتی لیکچر دیا اور اُنھیں دوران ڈرائیونگ زندگی کو محفوظ بنانے والی احتیاطی تدابیر سے روشناس کرایا۔

تقریب کے دوران ٹریفک وارڈنز نے طلباء اور تدریسی عملے کو مفید و موثر معلومات فراہم کی ہیں اور اُنھیں ٹریفک قوانین کی عدم پاسداری کے باعث شاہراہوں پر رونما ہونے والے مختلف قسم کے ٹریفک حادثات کے بارے خبردار کیا ۔ طلباء اور تدریسی عملہ پر زور دیا کہ وہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں ۔

(جاری ہے)

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے سے قطعاًپرہیز کریں ، دوران ڈرائیونگ تمباکو نوشی اور موبائل فون کے استعمال سے مکمل پرہیز کریں دوران ڈرائیونگ خواب آور ادویات کا استعمال ہرگز نہ کریں اور اپنی نیند پوری کرنے کے بعد گاڑی چلائیں ۔

شاہراہوں پر لگے سائن بورڈ ز کی تائید میںچلیں ، روڈ لائن ڈسپلن کی پاسداری کریں ، ٹریفک سگنلز اور روڈ پر چلنے والے پیدل افراد کا خاص خیال رکھیں ،سفر کرتے وقت ہمیشہ سڑک کے بائیں جانب چلیں اور زیبرا کراسنگ کا خیال رکھتے ہوئے اوور سپیڈنگ اور غلط اوور ٹیکنگ سے اجتناب کریں ۔دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی کے اصولوں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے تو ٹریفک حادثات پر موثرقابو پایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں