ڈی آئی خان، فیض اللہ خان نامی شخص کی نجی قرضہ جات پابندی ایکٹ ،سود اور دھوکہ دہی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ، ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا

منگل 25 فروری 2020 17:44

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) فیض اللہ خان نامی شخص کی نجی قرضہ جات پابندی ایکٹ ،سود اور دھوکہ دہی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ، ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا، مقدمہ میں جانبداری اور مدعی کو بلاوجہ حوالات میں بند رکھنے پر ڈی پی او ڈیرہ نے تھانہ سٹی کے اے ایس آئی کی تنزلی کرتے ہوئے پندرہ روز کیلئے کوارٹر گارڈ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ون نے دریاخان کے شہری محمدریحان کے تھانہ سٹی ڈیرہ میں مقدمہ نمبر 442/19بجرم 419/420,3/5نجی قرضہ جات پابندی ایکٹ سود اور دھوکہ دہی میں نامزد ملزم فیض اللہ کی عبوری ضمانت خارج کردی اور احاطہ عدالت سے ملزم کو گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل بھجوا دیا، مدعی کی جانب سے سعیداللہ مغل ایڈوکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔ دوسری جانب مذکورہ کیس میں جانبداری اور مدعی محمد ریحان کو بلاوجہ ڈسٹرکٹ کورٹ حوالات میں بند کرنے اور اس کی تصاویر بنا کر مخالفین کو دینے کی شکایت پر ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے تھانہ سٹی ڈی آئی خان میں تعینات اے ایس آئی سلیمان کی تنزلی کرتے ہوئے پندرہ روز کیلئے کوارٹر گارڈ کردیا اور مزید محکمانہ انکوائری شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں