ڈیرہ اسماعیل خان، کورونا وائرس سے بچائو بارے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے نوماسک نو سروس مہم شروع

ہفتہ 6 جون 2020 17:48

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر ضلع میں" نوماسک نو سروس"مہم شروع کردی گئی مہم کورونا وائرس سے بچائو بارے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شروع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مہم کے پہلے مرحلہ میں سرکاری ہسپتالوں کے باہر پینا فلیکس آویزاں کیے جارہے ہیںجس پر نو ماسک نو انٹری درج کیاگیا ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق تاجروں اور بڑے کمرشل اداروں کے مالکان کو ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے سختی سے ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں کمرشل اداروں کے مالکان کو بھی یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو کوئی سروس فراہم نہ کی جائے اور سماجی فاصلہ کا بھی خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں