ڈیرہ اسماعیل خان، دوران سروس فوت اور میڈیکل کوٹہ کے تحت پولیس ملازمین کے 25بچوں کو محکمہ پولیس میں بھرتی کے احکامات جاری

ہفتہ 26 ستمبر 2020 18:14

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے احکامات پرریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج محمد یاسین فاروق کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے محکمہ پولیس ڈیرہ اسماعیل خان میں دوران سروس فوت اور میڈیکل کوٹہ کے تحت پولیس ملازمین کے 25بچوں کوبھرتی کے تمام مروجہ قواعد ضوانط پورے کرنے کے بعد محکمہ پولیس میں بھرتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ملازمین کی بیوگان اور بچوں نے دیگر محکموں کی طرح پہلی مرتبہ صوبے میںمحکمہ پولیس ڈیرہ میں بھی دوران سروس فوت ہونے والے اور میڈیکل بنیادوں پر ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے ملازمین کے بچوں کو بھرتی کرنے کے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے احکامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں