ڈیرہ اسماعیل خان ،شدید دھندکا راج، حد نگاہ صفر رہ گئی، کاروبار زندگی متاثر

منگل 12 جنوری 2021 18:12

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی شدید دھندکا راج، حد نگاہ صفر رہ گئی، شدید سردی کے باعث کاروبار زندگی متاثر، دفاتر میں حاضری بھی کم ۔ تفصیلات کے مطابق بالائی خیبرپختونخواکے کئی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گزشتہ روز سے جنوبی وزیرستان اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں سے آنے والی ٹھنڈی برفیلی ہوائوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان شہر سمیت مضافاتی علاقوں پروآ، پہاڑ پور، چشمہ روڈ پر شدید دھند کا راج رہا۔

شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ ادھرسردی کی شدت میں اضافے کے باعث کاروبار زندگی مانند پڑگیا اور دفاتر میں حاضری بھی کم رہی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں