نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کے کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

پیر 13 مئی 2024 17:29

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) تھانہ درابن کی حدود میں واقع علاقہ گنڈی عاشق میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کے کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا سپاہی 27سالہ حزب اللہ ولد حمید اللہ کہاوڑ سکنہ گنڈی عاشق اپنے موٹرسائیکل پر علاقہ گنڈی عاشق میں جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ سے لگ کر جیل کانسٹیبل زخمی ہوگیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں