کمشنر ڈیرہ ، وزیرستان کے وزیر اور محسود قبائل کے درمیان تنازعات کے جرگوں کے ذریعے حل کیلئے متحرک ہوگئے

بدھ 15 مئی 2024 14:56

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک وزیرستان کے وزیر اور محسود قبائل کے درمیان گومل ایریا کی حدبندی سمیت دیگر تنازعات کے جرگوں کے ذریعے حل کیلئے متحرک ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کمشنر ڈیرہ ڈویژن ظفر الاسلام خٹک کی صدارت میں کمشنر دفتر ڈیرہ کے کانفرنس روم میں اہم جرگہ کا انعقاد کیا گیا، جرگہ میں وزیرستان کی انتظامیہ کے علاوہ محسود و وزیر قبائل کے مشران نے بھرپور شرکت کی ، جرگہ میں سب سے اہم بات وزیر و محسود قبائل کی جانب سے گومل ایریا کی حد بندی سمیت دیگر تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ،جرگہ کے دوران اس بات پر دونوں قبائل میں اتفاق پایا گیا کہ گومل ایریا کی حد بندی کو سرکاری ریکارڈ /انگریز دور کی مثلوں کو سامنے رکھتے ہوئے حل کیا جائے، جرگہ کے آخرمیں وزیر قوم کے مشران نے اپنے دیگر مشران کی عدم موجودگی کی وجہ سے دوبارہ جرگہ کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا ، جس پر اس اہم مسئلہ کے حل کیلئے 23مئی 2024کو دوبارہ جرگہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں