ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی خان کی زخمی پولیس کانسٹیبل کی عیادت

بدھ 15 مئی 2024 20:22

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ اسماعیل خان ناصر محمود دستی نے جنوبی وزیرستان لوئر وانہ میں زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ میں عیادت کی ۔انہوں نے زخمی کانسٹیبل محمد نواز کی عیادت کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نے زخمی کانسٹیبل کے علاج معالجہ کے حوالے سے آر پی او کوتفصیلی آگاہ کیا ۔

آر پی او نے کہا کہ سماج دشمن عناصر اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس فورس کے حوصلے پست نہیں کرسکتے بلکہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہمارے جوان پولیس فورس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔اس موقع پر ناصر محمودستی نے کانسٹیبل کے ورثاءسےملاقات کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے اور زخمی کانسٹیبل کے بہتر علاج ومعالجہ کرانے کی یقین دہانی کروائی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں