ڈیرہ اسماعیل خان،08 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز اور 13 ہیڈ کنسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکے عہدے پر ترقی دی گئی

جمعہ 17 مئی 2024 17:29

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پولیس کلب ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر نگرانی ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمودستی ڈیرہ رینج کے پولیس افسران کی ترقی کے سلسلے میں محکمانہ پروموشن کیمٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصرمحمود،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک عبدالسلام خالد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی اپر ملک حبیب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی لوئر فرمان اللہ اور ڈی ایس پی لیگل محمد عمران کنڈی بطورممبر شریک ہوئے۔

پروموشن کمیٹی کے سامنے ڈیرہ، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر سے میرٹ لسٹ کے مطابق74 کو پیش کیا گیاجن میں سے میرٹ پر پورا اترنے والے 04 سب انسپکٹرز کو کنفرم کیا گیا، 08 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز اور 13 ہیڈ کنسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکے عہدے پر ترقی دی گئی۔

(جاری ہے)

اسی موقع پر آر پی او ڈیرہ ناصر محمودستی نے ترقی پانے والے پولیس افسران کومبارک باد دی اورنئی زمہ داریوں کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کو آپ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں لہذا آپ پر لازم ہے کہ ہمیشہ اپنے دلوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوئے اپنے محکمہ کے ساتھ وفاداری اور دیانتداری سے رہیں،رزق حلال کھائیں ۔

ڈیرہ ڈویژن کے امن کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔جہاں بھی آپکی پوسٹنگ ہو وہاں کی مظلوم عوام کی آواز بنیں اور عوام کے دلوں سے جرائم خوف کو ختم کرنے میں نمایاں کردار اداکریں۔\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں