عوامی مسائل کے حل بشمول قومی مہمات کی کامیابی میں بنیادی حکومتوں سے وابستہ ویلج سیکرٹریز کا کردار مسلمہ ہے ، عامر نظام درانی

بدھ 22 نومبر 2023 21:36

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2023ء) عوامی مسائل کے حل بشمول قومی مہمات کی کامیابی میں بنیادی حکومتوں سے وابستہ ویلج سیکرٹریز کا کردار مسلمہ ہے ،ویلج سیکرٹریز کے مطالبات کے حل کے لے تمام تر دستیاب وسا ئل برو ئے کار لا ئے جاینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیرپا ئین عبدالولی خان نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال بلامبٹ مین آل ویلج کونسل سیکرٹریز کے نو منتخب عہدیداران کے تقریب حلف برداری سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا ،قبل ازیں اسسٹنٹ ڈائیر یکٹر لوکل گور نمنٹ عامر نظام درانی نے ویلج سیکرٹریز کے نو منتخب کا بینہ سے اُ ن کے عہد وں کا حلف لیا اور اُ نہیں مبار ک دی ،تقریب میں ضلع بھر سے ویلج سیکرٹریز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب سے اے ڈی لوکل گور نمنٹ عامر نظام درانی ،اے ڈی جونیر عمر ر حمٰن ،صدر آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن محمد زیب ،جنرل سیکرٹری عبیدخرم ،صد ر اگیگا اخونزادہ عابد اللہ، سینیئر نا ئب صدر جہانگیر خان ، نا ئب صدر لقمان حسن ، فنانس سیکرٹری غفران فاضل نے خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ ضلع بھر میں موجود198ویلج کونسلز کے سیکرٹریز لوگوں کو بروقت پیدایش ،اموات ،شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جس سے حکومت کو مختلف اقسام کے ترقیا تی پرا جیکٹس تر تیب دینے میں اعدادوشمار حاصل کرنے میں آسانی رہتی ہے ،مقررین نے کہا عوام درست معلومات کے سا تھ بروقت اندار ج یقینی بنا ئے ،پولیو ،ڈینگی اور کورونا مہمات کی کا میابی میں ویلج سیکرٹریز اہم کردار ادا کررہے ہیں ،اپنے خطاب میں اے ڈی عامر نظام درانی نے کہا کہ سیکرٹریز ڈیوٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں اورسا یلین کے لے ذیادہ سے ذیادہ آسانیاں پیدا کریں ،صدر آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن محمد زیب نے مشترکہ قرار داد کے ذریعے سیکرٹریز کے اپ گریڈیشن اُنہیں سروس سٹر کچر اور کمپیوٹر الاونس دینے بشمول پولیو مہم کا اعزاز یہ بروقت دینے کے مطالبات کئے تقریب کے آخر میں معز ز مہمان گرامی کو اعزازی شیلڈز سے نواز گیا اور انہیں چترال کی روایتی ٹو پیاں پہنا ئی گئی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں