حکومت کا صوبہ کے مختلف علاقوں میں پھلوں کے نئے باغات لگانے پر غور

جمعہ 24 مئی 2019 15:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ کے مختلف علاقوں میں پھلوں کے نئے باغات لگانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے تاکہ پھلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرتے ہوئے برآمدات میں اضافہ یقینی بنا کر قیمتی زرمبادلہ کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت اس ضمن میں مختلف علاقوں میںنئے زونز قائم کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے جس کے تحت چولستان کے علاقے میں انگوروں کے باغات لگائے جائیں گے جبکہ بھکر اور لیہ کے علاقوں میں بیماریوں سے پاک ترشاو ہ پھلوں کے باغات لگانے پر بھی سنجیدگی سے غور جاری ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ترشاوہ پھلوں کی بہترین پیداوار کے حصول سے جہاں جوسز بنانے والی کمپنیوںکو وافر مقدار میں خام مال میسر آسکے گا وہیں ان کی برآمد سے کروڑوں ڈالر زرمبادلہ بھی حاصل ہو سکتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر ضلع کی معیشت کیلئے الگ الگ منصوبے تشکیل دینے کی ضرورت بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں