پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے کھادوں کی ترسیل سے متعلق نگرانی کیلئے ڈیش بورڈ بنادیاگیا

جمعرات 19 مئی 2022 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) محکمہ زراعت نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے کھادوں کی ترسیل سے متعلق نگرانی کیلئے ڈیش بورڈ بنادیا ۔ افسران روزانہ کی بنیاد پر کھادوں اور پیسٹی سائیڈز کے مقررہ نر خوں پر فروخت کا ریکارڈ مر تب کر نے کے علاوہ طلب اور رسدپر بھی کڑی نظر رکھیں گے اورکھادوں کی ٹریک اینڈ ٹریسی ایبلٹی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ڈیش بورڈ کو بھی روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ پر قابو پایا جاسکے۔

ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب رانا علی ارشدنے بتایا کہ کاشتکاروں کو معیاری کھادوں اور زرعی ادویات کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام افسران بڑی و چھوٹی مارکیٹوں اور دور دراز کے دیہاتوں میں کھادوں اور زرعی ادویات کی سو فیصد سیمپلنگ کو یقینی بنائیں گے جبکہ کھادوں کی ترسیل سے متعلق ایسے ڈیلرز جن کے وئیر ہاوسز کے پتے کا اندراج درست نہ ہو ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھادوں کی ترسیل کے ریکارڈ کو شفاف انداز میں مرتب کیا جائے گا تاکہ ڈیش بورڈ پر کسی قسم کی غلطی نہ ہو سکے۔انہوں نے صوبہ بھر کے زراعت افسران کو ہدایت کی کہ کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کو بھی ترسیل کا ریکارڈ درست کرنے کی ہدایت کی جائے جبکہ کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھادوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے افسران و عملہ منڈیوں کا دورہ کرے اور ڈیلرز حضرات سے رابطہ میں رہے تاکہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں تعطل پیدا نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں