جی سی وومن یونیورسٹی کاچوتھاکانووکیشن جمعہ کو منعقد ہوگا،گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے

بدھ 24 اپریل 2024 14:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) جی سی وومن یونیورسٹی فیصل آباد کاچوتھاکانووکیشن( جمعہ)26 اپریل کو صبح 10 بجے جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوگاجس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب و چانسلر گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی انجینئر محمد بلیغ الرحمن ہوں گے۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر جی سی وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی کریں گی جبکہ اس موقع پر3560 طالبات میں ڈگریاں اور درجنوں پوزیشن ہولڈرز طالبات و فارغ التحصیل گریجوایٹس میں میڈلز بھی تقسیم کئے جا ئیں گے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلی کیشنزجی سی وومن یونیورسٹی عمارہ جاوید نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اس موقع پر پی ایچ ڈی ڈگری سیشنز2014-17،2017-2020،2018-2021،2019-2022،ایم ایس و ایم فل ڈگری سیشن 2019-2021 (فوڈ اینڈ نیوٹریشن)۱ور2021-2023،ایم اے،ایم ایس سی،اے ڈی پی،بی ایڈ(1.5)سیشن2021-2023 اوربی ایس ڈگری پروگرامزسیشن 2019-2023 کی فارغ التحصیل 3560 طالبات کو ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کانووکیشن کی ریہرسل آج 25 اپریل بروز جمعرات کوصبح 9 بجے منعقد ہوگی جس میں ڈگریاں حاصل کرنیوالی تمام طالبات کی شرکت لازمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میڈلز حاصل کرنیوالی طالبات والدین میں سے کسی ایک کو ساتھ لا سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام طالبات کا کانوکیشن کیلئے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں