فیصل آباد ضلعی انتظامیہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کیلئے 12 کیمپ قائم کر دیئے

بدھ 3 اپریل 2024 22:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مینجمنٹ کی طرف سے’’ان کنڈیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام‘‘ کے تحت مستحق خواتین میں مستقل بنیادوں پر سہ ماہی قسط 10500 روپے کی خوشگوار اور پرامن ماحول میں بلاتعطل فراہمی کےلئے 12 کیمپ سائٹس قائم کردی ہیں ، متعلقہ مستحق رجسٹرڈ خواتین اپنے اصل قومی شناختی کارڈ کے ساتھ متعلقہ کیمپ سائٹ سے اپنی کیش کی قسط لے سکتی ہیں۔

ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے مستحق خواتین میں متعلقہ بینکس کی طرف سے کیش کی تقسیم کی جائے گی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرز بسپ کو انتظامی معاونت فراہم کرنے کے لئے فوکل پرسن ہونگے۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ کیمپ سائٹس پر خواتین کے بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات،خواتین پولیس ملازمین کو ڈیوٹی تفویض کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سائٹس پر واک تھروگیٹس کی تنصیب کے علاوہ ریسکیو اور فائر فائٹنگ انتظامات،میڈیکل کیمپس کا انعقاد اور صفائی ستھرائی کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔یہ کیمپ سائٹس تحصیل سٹی میں سپورٹس کمپلیکس غلام محمد آباد،کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس شیخوپورہ روڈ، تحصیل صدر میں سہولت بازار ڈجکوٹ،چک 61 ج۔ب اڈا نڑوالا محکمہ انہار کے بنگلہ،جڑانوالہ میں میونسپل کمیٹی آفس،میونسپل لائبریری نزد اے سی آفس،چک جھمرہ میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس،میونسپل کمیٹی آفس،سمندری میں میونسپل کمیٹی آفس اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج نزد جنرل بس سٹینڈ،تاندلیانوالہ میں کینال روڈ پر سپورٹس کمپلیکس کی پرانی عمارت اور ماموں کانجن میں محکمہ انہار کے بنگلہ/ریسٹ ہاؤس میں قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں