فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق

بچے کمرے میں تھے والدین دروازے کو باہر سے کنڈی لگا کر گئے ہوئے تھے واپس پہنچے تو کمرے میں آگ لگی ہوئی تھی، والد بچوں کو بچاتے ہوئے خود بھی جھلس گیا،آگ لگنے سے 2افراد زخمی جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 1 مئی 2024 11:43

فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
فیصل آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مئی 2024 ء) فیصل آباد کے علاقے عامر ٹاﺅن کے علاقے میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 3کمسن بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے ، آگ لگنے سے2افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق بچوں میں 6ماہ کی عنبر،6 سالہ ایمان اور 8سالہ ارسلان شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کے مطابق بچے کمرے میں تھے والدین دروازے کو باہر سے کنڈی لگا کر گئے ہوئے تھے، وہ واپس پہنچے تو کمرے میںآگ لگی ہوئی تھی، والد بچوں کو بچاتے ہوئے خود بھی جھلس گیا جبکہ آگ سے کمرے کی چھت گر گئی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق کمرے میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی عامر ٹاﺅن کے علاقے میں گھر میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعہ کے حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کمرے میں تھے والدین دروازے کو باہر سے کنڈی لگا کر گئے ہوئے تھے، وہ واپس پہنچے تو کمرے میں آگ لگی ہوئی تھی، والد بچوں کو بچاتے ہوئے خود بھی جھلس گیا جبکہ آگ سے کمرے کی چھت گر گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق کمرے میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔مقامی رہائشی زمیندار سلیم کے مطاق جعفر اپنی بیوی اور 4بچوں کے ساتھ ایک کمرے کے مکان میں رہتے تھے،جعفر کام پر جاتے وقت کمرے کو تالا لگا کر چلا جاتا تھا جعفر کی بیوی اور بچے اسی کمرے میں سارا دن بندرہتے تھے اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچوں کے ماچس لگانے سے کمرے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

اس حوالے سے آتشزدگی سے3 بچوں کی موت کے معاملہ پر آر پی او فیصل آباد ڈاکٹرعابد خان نے آتشزدگی کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی تمام پہلووٴں سے تفتیش کی جارہی ہے، مذکورہ کمیٹی میں ایس پی مدینہ ڈویڑن، اےایس پی پیپلز کالونی سرکل، ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاوٴن شامل ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں