ٹنڈووالہ یار میں‌ٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق ، 12 مسافر زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 مئی 2016 11:04

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2016ء) : ٹنڈو والہ یار میں راشد آباد کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 مسافر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریفک حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مسافر کوچ کنری سے کراچی جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں