سادہ اورقدرتی خوراک کا استعمال انسانی جسم کومختلف بیماریوں سے محفوظ اور ادویات سے دور کھنے میں مددگار ثابت ہوا ہے، ڈاکٹر مسعود

پیر 6 دسمبر 2021 15:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء) قدرتی خوراک کابھوک رکھ کر استعمال انسانی جسم کومختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ خوراک کا کم استعمال بھی انسان کو ادویات سے دور کھنے میں مددگار ثابت ہوا ہے ، قدرتی خوراک انسان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی خوبصورتی اور جلد کی تازگی بھی یقینی بناتی ہے،آج کے نوجوان فاسٹ فوڈ کے بجائے اپنی خوراک کو کم اور سادہ رکھیں تاکہ لمبی اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔

مقامی جامعہ کے ڈین کلیہ فوڈ نیوٹریشن و ہوم سائنس ڈاکٹر مسعود صادق نے اے پی پی کو بتایا کہ ملکی ترقی سے دیہی ترقی کو ہرگز جدا نہیں کیا جا سکتا کیونکہ زرعی ترقی سے دیہی خوشحالی و ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے جو مجموعی قومی ترقی میں حصہ دار بن کر ملک کو بین الاقوامی سطح پر آگے لےجانے میں مددگارثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کی طرح اب پاکستان میں بھی آرگینک خوراک کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے جس سے نامیاتی زراعت سے وابستہ کاشتکاروں کو فی ایکڑ منافع بڑھانے کے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے دیہی ترقی کا کامیاب ماڈل متعارف کروایا ہے جسے وطن عزیز میں زرعی یونیورسٹی کے توسط سے آگے بڑھایا جا رہا ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے پروگرام قومی پالیسی سازی کا حصہ بھی بنیں تو دیہی غربت میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سادہ اور قدرتی خوراک کا استعمال معاشرے سے بیماریوں کے دباؤ اور بجٹ میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے جس کیلئے آج ہمیں نوجوان نسل کی تربیت اس مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے کرنی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ مرغن اور فاسٹ فوڈ استعمال کرنے والے لوگ سادہ اور قدرتی خوراک استعمال کرنے والوں کے مقابلہ میں صلاحیتیوں کے استعمال میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں