فیصل آباد،ریونیوافسران کا اجلاس،ڈیجیٹل گرداوری وجمعبندی اور بورڈ آف ریونیو کے زیر التواامور کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 26 مئی 2022 16:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آبادکی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ احمد سعید منج کی زیر صدارت تحصیل بھر کے ریونیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ان کے ذمہ اہداف کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈیجیٹل گرداوری وجمعبندی،کنڈونیشن فیس اور بورڈ آف ریونیو کے زیر التوا امور کا جائزہ لیتے ہوئے تیز رفتار اقدامات کی تاکیدکی۔

انہوں نے تحصیلدار،ریونیو افسران اور گرداورز سے کہا کہ مطلوبہ اہداف کو یقینی بنایا جائے اور کارکردگی رپورٹ سے انہیں مسلسل آگاہ رکھیں۔انہوں نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری بقایاجات کی وصولی مہم کو مزید تیز کیا جائے اورمقررہ ہدف کا حصول یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ آبیانہ،زرعی انکم ٹیکس سمیت مختلف مدات میں سرکاری وصولیوں کی پراگریس کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے لہٰذا ریونیو افسران اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد عمر مقبول کی زیر نگرانی ڈجکوٹ میں صفائی آپریشن کیا گیا جس میں سٹرکوں وگلیوں سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی صفائی کے علاوہ روڈ کے کناروں سے مٹی کو صاف کیا گیا جبکہ بجلی کے پولز سے پھٹے بینرزکواتاراگیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تحصیل بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ کرکے ورکرز کی حاضری بھی چیک کی اور تندہی سے فرائض انجام دینے کی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں