حکومت پنجاب عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ڈویژنل کمشنر

بدھ 19 ستمبر 2018 14:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ پر امن پاکستان کیلئے ہم سب متحد ہیں اور اپنے وطن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے جبکہملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات، انتہا و عسکریت پسندی سمیت دیگر چیلنجوں سے مئوثر انداز میں نمٹنے کیلئے ہمیں تمام اختلافات کو بھلا کر اپنی صفوں میں مکمل اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔

یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام اور انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف علماء کرام کے تعاون کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتی ہے نیزہم سب پاکستان کو درپیش صورتحال کی نزاکت اور سنگینی سے پوری طرح آگاہ ہیں اور وہ ملک سے فرقہ واریت ، دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے اپنے فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ مساعی بروئے کار لائیں گے اور حکومت پنجاب محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ہم شرپسند عناصر کو اپنی صفوں میں اختلاف پیدا کرنے کا موقع نہ دیں، ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری صفوں میں اتحاد ہی سے اسلام دشمن طاقتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکتا ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر پیارو محبت، باہمی ہم آہنگی، اتحاد و یگانگت اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیں اور ملک کو مضبوط و حوشحالی کی راہ پرڈال کر ترقی یافتہ قوموں کی صفوں میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے تمام جلوس و مجالس مقرہ اوقات کے مطابق برآمد اور اختتام کئے جائیں گے اس سلسلہ میں منتظمین کا تعاون بھی ہمیں درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع اور تحصیل سطح پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حساس مقامات کو براہ راست مانیٹر کیا جا رہا ہے۔محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمدیقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلع کا امن ہماری ترجیح ہے اور محرم کے پر امن انعقاد کے لئے ہر شخص انتظامیہ کا ساتھ دے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں