تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا نے سے نوجوان جاں بحق

منگل 11 دسمبر 2018 20:25

فیصل آباد۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) تیز رفتار کار بے قابو ہوکرکھمبے سے ٹکرا نے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا،ریسکیو 1122کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے مین کے گیٹ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکرفٹ پاتھ پر لگے کھمبے کے ساتھ جا ٹکر ائی جس سے کار سوار 28سالہ عمیر ارشد ولد ارشد زخمی ہوکرموقع پر دم توڑ گیا ،ریسکیو حکا م کے مطابق عمیر ارشد کی نعش ابتدائی کارروائی کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں