پیچھے دیکھنے والے شیشے نہ لگانے والے موٹر سائیکل ، سکوٹر مالکان کے خلاف کاروائی کا آغا ز

پیر 14 اکتوبر 2019 15:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبا دنے ہیلمٹ پہننے اور عقبی شیشے لگانے کیلئے عوام میں شعوری آگاہی کی غرض سے ہزاروں پمفلٹس تقسیم کئے ہیں جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے اور پیچھے دیکھنے والے شیشے نہ لگانے والے موٹر سائیکل ، سکوٹر مالکان کے خلاف کاروائی کا آغا زکر دیا گیا ہے اور گذشتہ روزکئی افراد کے چالان بھی کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتا یا کہ قبل ازیں آگاہی مہم شروع کی گئی تھی اور ہزاروں افراد کو ہیلمٹ نہ پہننے اور بیک ویو مرر نہ لگانے پر تحریری وارننگ سلپیں بھی جاری کی گئی تھیں۔ انہوںنے بتا یا کہ بیک ویو مر ر نہ ہونے کے باعث پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو دیکھنا ممکن نہیں رہتا جس کے باعث حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس طرح کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں۔ا نہوںنے کہا کہ آئندہ ہیلمٹ نہ پہننے اور بیک ویو مرر کے بغیر چلنے والی موٹر سائیکلوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کے چالان کر کے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں