فرانسیا ڈویلپمنٹ بینک نے واسا کے میگا واٹر سپلائی پراجیکٹ فیز ٹو کیلئے 18ارب روپے کے سافٹ لون کی منظوری دے دی

پراجیکٹ کے تحت 30ملین گیلن سرفیس واٹر کی فیصل آباد کے شہریوں کو فراہمی یقینی بنائی جائے گی

منگل 22 اکتوبر 2019 22:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) فرانسیا ڈویلپمنٹ بینک نے واسا کے میگا واٹر سپلائی پراجیکٹ فیز ٹو کیلئے 18ارب روپے کے سافٹ لون کی منظوری دے دی ہے جبکہ مذکورہ پراجیکٹ کے تحت 30ملین گیلن سرفیس واٹر کی فیصل آباد کے شہریوں کو فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ا س ضمن میںایجنسیا فرانسسیا ڈویلپمنٹ بنک کے کنٹری ہیڈ مسٹر فیلیپی سٹینمیٹز اور پراجیکٹ منیجر پاکستان احسن پراچہ نے گزشتہ روز فیصل آباد کا دورہ کیا اور واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر فقیر محمد چوہدری سے ملاقات کی جس میں منصوبہ کی مختلف شقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فقیر محمد چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت کی طرف سے منظوری کے بعد مذکورہ لون ایگریمنٹ پر دستخط کئے گئے تھے جس کے بعد اب رواں ماہ کے اختتام پر اس پراجیکٹ کیلئے کنسلٹنٹس کی بڈ ز داخل کرائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اس پراجیکٹ کے تین حصے ہیں جن میں پہلے نمبر پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بورسٹل جیل جڑانوالہ روڈ کے قریب تعمیر کیا جائے گا، دوسرے نمبر پر فرنچ پراجیکٹ فیز ون کی کپیسٹی5ایم جی ڈی تک بڑھائی جائے گی اور اس کے علاوہ کلمہ والی ٹینکی گلستان کالونی پر پرانے سسٹم کو ری ہیبلیٹیٹ کیا جائے گا جس کیلئے 2ملین یورو مختص کر دیئے گئے ہیں نیزاس جگہ پر قائم گرائونڈ واٹر ٹینک اور اوور ہیڈ ریزروائر دوبارہ تعمیر کئے جائیں گے جس کے نتیجے میں اس پورے علاقہ کو شہر کا ماڈل ایریا بناتے ہوئے اس سے متعلقہ 25ہزار واٹر کنکشنزپر میٹرنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا اور ہفتہ کے ساتوں روز 24گھنٹے پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

ایم ڈی نے کہا کہ فرنچ پراجیکٹ فیز ون کی طرح اس پراجیکٹ کو بھی کامیابی سے ریکارڈ ٹائم اور لاگت میں مکمل کیا جائے گا نیز باقاعدہ ٹینڈرنگ کے عمل کے بعد اس پر کام کا آغاز ہو جائے گا اور اس سے مزید 7لاکھ شہری صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں