فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں انسدادپولیو مہم 17سے 19فروری تک جاری رہے گی

ہفتہ 25 جنوری 2020 22:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2020ء) فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں انسدادپولیو مہم کی آئندہ 17سے 19فروری تک جاری رہے گی جبکہ مزید دودن بھی پولیو ٹیموں کو متحرک رکھاجائے گا تاکہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جاسکیں۔اس مہم کے دوران ضلع فیصل آباد میںپانچ سال تک کی عمر کے 13لاکھ 78ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 3323ٹیمیں ڈیوٹی پرمامور ہونگی۔

آن لائن کے مطابق یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈکیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)فضل ربی چیمہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،اسسٹنٹ کمشنرز زوہا شاکر،محمد اونگزیب کے علاوہ مذہبی رہنما مولانا محمد حفیظ،محکمہ تعلیم،سوشل ویلفیئر ،پاپولیشن ویلفیئر،لیبر،پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس ودیگر محکموں کے افسران،پرائیویٹ سکولز الائنس کے چیئرمین صداقت حسین لودھی،پختون آبادیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر اجلاس نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو کی آئندہ مہم سے قبل تمام تر ضروری تیاریوں کو ہر لحاظ سے مکمل کیا جائے اور سابقہ مہم کی خامیوں وکمزوریوں کا سو فیصد ازالہ ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہم کی رپورٹس کو مدنظر رکھ کر آئندہ کے لئے مربوط حکمت وضع کی جائے تاکہ ضلع میں کسی جگہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ حفاظتی ویکسین سے محروم نہ رہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں