اے سی تاندلیانوالہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائز ہ لیا

پیر 28 ستمبر 2020 23:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) : اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ اسامہ شارون نیازی نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرکے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے علاج معالجہ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، مشینری کی ورکنگ حالت کو چیک کرتے ہوئے علاج کے لئے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت اورزیر علاج مریضوں کی عیادت کرکے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے شعبہ آؤٹ ڈور پر مریضوں کے ریکارڈ کو چیک کیا اور وارڈز میں دستیاب طبی سہولیات کو چیک کیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک بلا تعطل پہنچنے چاہیں اس سلسلے میں میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رکھا جائے۔انہوں نے انسداد کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کو بھی چیک کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کے انتظامی وطبی امور سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں