فیصل آباد ،محرم کنٹرول روم فیصل آباد سے کوئیک رسپانس جاری

منگل 9 اگست 2022 16:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آبادعمران حامد شیخ کے آفس میں قائم کئے گئے محرم کنٹرول روم میں تمام متعلقہ محکموں کا سٹاف تعینات اور کسی بھی ضرورت کی صورت میں کوئیک رسپانس فراہم کررہا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آبادانتظامیہ کے ترجمان نے یوم عاشورہ کے روز اے پی پی کو بتایاکہ محرم کنٹرول روم 24گھنٹے کام کررہا ہے جہاں عاشورہ کے تعزیوں،ذوالجناح، علم وغیرہ کے جلوسوں سمیت 12محرم الحرام کی رات تک لمحہ بہ لمحہ تمام مجالس اور جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ مذکورہ کنٹرول روم میں فیصل آباد انتظامیہ کے علاوہ پولیس،ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، واسا،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، فیسکو،سوئی گیس،پی ٹی سی ایل،محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کا سٹاف بھی تعینات ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رد عمل کا مظاہرہ کر کے تیز رفتار امدادی کاروائیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں