ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کااجلاس ، انتظامات کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کااجلاس ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ کی صدارت میں منعقد ہواجس میں 29 اپریل سے 5 مئی تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 16 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 4919 ٹیمیں سرگرم عمل ہونگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مہم کے ضروری انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گزشتہ خامیوں کو قبل ازوقت دور کرلیا جائے۔انہوں نے جامع مائیکروپلان مرتب کرکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ پولیو ورکرز کی تربیت سمیت والدین کی آگاہی کے لئے موثر ترین اقدامات ہونے چاہیں۔انہوں نے پولیس سکیورٹی پلان کے لئے ضروری امور طے کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں گزشتہ مہم کے اہداف کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں