فیصل آباد کینال روڈ پر میاں بیوی کو کچلنے والے ایک ڈرائیور کی ضمانت منظور جبکہ دوسرے کی خارج

بدھ 24 اپریل 2024 19:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) فیصل آباد، کینال روڈ ڈ ھٹہ پل کے نواح میں ریس لگاتے ہو ئے میاں بیوی کو کچلنے والے ایک ڈرا ئیور کی ضمانت منظور جبکہ دوسرے کی خارج کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ محلہ فاروق آباد کا رہائشی زین اسلم اپنی اہلیہ رضیہ پروین کے ہمراہ 7 اپریل کو مقامی ہسپتال میں چیک اپ کیلئے جا رہا تھا کہ اسی دوران ریس لگاتی کاروں نے میاں بیوی کو کینال روڈ ڈھٹہ پل کے نواح میں کچل دیا تھا جس کے نتیجہ میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ پولیس نے حادثہ کے مرتکب ڈرا ئیوروں عمر فیصل اور احمد شفیق کو گرفتار کرتے ہو ئے انکے خلاف مقدمہ کا اندراج عمل میں لایا تھا۔

ملزمان کی طرف سے اپنی ضمانت کیلئے علاقہ مجسٹریٹ محمد جمیل کی عدا لت میں در خواست دا ئر کی گئی تھی، علاقہ مجسٹر یٹ نے ملزم احمد شفیق کی ضمانت منظو ر کر لی ہے جبکہ ملزم عمر فیصل کی ضمانت خارج کر دی ہے۔ ملزم کی طرف سے عدالت میں مچلکہ جمع کروانے کے بعد اسکو رہا ئی مل گئی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں