فتح جنگ ، ایم پی اے سردار محمد علی خان کا پنجاب اسمبلی میںتوجہ دلائو نوٹس سپیشل ایجوکیشن سکول میں بچوں کی برہنہ وڈیو بنانے والا درندہ عمران شاہ گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 20:42

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) ایم پی اے سردار محمد علی خان کا پنجاب اسمبلی میںتوجہ دلائو نوٹس سپیشل ایجوکیشن سکول میں بچوں کی برہنہ وڈیو بنانے والا درندہ عمران شاہ گرفتار۔عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرنے پر عوامی حلقوں کا ایم پی اے سردار محمد علی خان کو خراج تحسین۔

(جاری ہے)

سپیشل ایجوکیشن سکول حسن ابدال میںعمران شاہ نامی درندے کے خلاف بچوں کی نا زیبا ، برہنہ وڈیو بنانے کی عوامی شکایات تھیں مقامی پولیس ملزم عمران شاہ کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں تھی ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد علی خان نے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس پر مذکورہ واقعہ پر ملز م کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے بھر پور طریقے سے آواز اٹھائی ڈی پی اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایت پر حسن ابدال پولیس نے فوری طور پر ملزم عمران شاہ کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے عوامی حلقوں نے حق نمائندگی پورا کرنے پر ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد علی خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں