وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری

جمعہ 26 اپریل 2024 23:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید31بجلی چور پکڑے گئے جن کو61ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور24لاکھ46ہزار سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

فیسکو ریجن سی230روزکے دوران کل7614 بجلی چورپکڑے گئے جن کو ایک کروڑ78لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 80کروڑ6لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7510بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ کل6197کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے ۔

(جاری ہے)

فیسکو نے بجلی چوروں سے 57کروڑ 5لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے ۔بجلی چوری میں 7145گھریلو،238کمرشل ،207زرعی جبکہ 24انڈسٹریل صارفین ملوث پائے گئے ۔

فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1801بجلی چوروں کو43لاکھ سی73ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ 31لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔فیسکوسیکنڈسرکل سی1330بجلی چوروں کو33لاکھ17ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 14کروڑ9لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل866بجلی چوروں کو25لاکھ78ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ29لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوسرگودھا سرکل سے کل1115بجلی چوروں کو23لاکھ6 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 11کروڑ81لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔فیسکومیانوالی سے کل1959بجلی چوروں کو40لاکھ9ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ4لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل543بجلی چوروں کو12لاکھ90ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ49لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں