فیصل آباد،نامعلوم افراد نے لاکھوں روپے مالیت کی گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) نامعلوم افراد نے لاکھوں روپے مالیت کی گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق تھانہ صدر کی حدودِ مہارانوالہ کی اضافی ابادی میں نمبر دار آصف کی تیار گندم فصل کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی آگ کے شعلے دیکھ کر اہل دیہہ نے اپنی مدد کے تحت آگ بجھانا شروع کی جبکہ اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا، نمبردار آصف کے مطابق آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی گندم فصل جل کر خاکستر ہو گئی‘ اہل علاقہ اور ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر آگ بجھائی تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں