فیصل آباد،ٹریفک کے مختلف حا دثا ت، خا تو ن سمیت دو افراد جا ں بحق، دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی

منگل 14 مئی 2024 21:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ٹریفک کے مختلف حا دثا ت میں خا تو ن سمیت دو افراد جا ں بحق جبکہ دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ،آن لا ئن کے مطا بق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 229 ر-ب مکوانہ کا رہائشی 23 سالہ نوجوان سیلم ارسلان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ مکوانہ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار ٹرالر ڈرائیور نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں زخمی ہونیوالا سلیم ارسلان طبی امداد ملنے سے قبل ہی موقع پر دم توڑ گیا، اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پولیس کے سپرد کر دیا پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے،دوسرا حا دثہ سمندری کے نواحی چک نمبر388گ ب کے قریب تیزرفتار رکشہ اورموٹرسائیکل میں تصادم کے باعث پیش آیا ، جس کے نتیجہ میں مدینہ ٹائون سمندری کا رہائشی 40سالہ سلیم ، پانچ سالہ بلال ،چارسالہ زینب اور ررکشہ ڈرائیورسولہ سالہ علی حمزہ ولد غلام رسول بھی بری طرح زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سمندری منتقل کردیا، گھٹ والا عا مر ٹا ئو ن ،مکا ن نمبر 61کی رہا ئشی 25سالہ رامین ولد محمد تو قیر سکندر پور والا پرانا پل ایکسپریس وے ،چک جھمرہ ،کے قریب کا ر میں سوار ہو کر جا رہی تھی کار بے قا بو ہو نے کی وجہ سے سڑک سے نیچے گر گئی ، جس سے خا تو ن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ، اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی نعش کو پو لیس کے حوالے کر دیا ، مسعود ٹیکسٹائل ملز کی بس ورکرز کو لیکر جا رہی تھی کہ جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ پر موتی والا سٹاپ کے قریب ٹائر پنکچر ہونے پر بس الٹ گئی جسکے نتیجہ میں بس میں سوار 3 ورکرز نفر علی ساکن 381 گ ب، خالد ساکن 580 گ ب، گل فراز ساکن 128 گ ب زخمی ہو گئے، اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے، منیب ٹا ئو ن کا رہا ئشی 19سالہ زین ولد محمد بشیر لو ڈر رکشہ سرگو دھا روڈ پر لے کر جا رہا تھا ،اچا نک سے لو ڈر رکشہ الٹ گیا جس سے رکشہ ڈرائیو ر زخمی ہو گیا ، اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیم مو قع پر پہنچ گئی ، زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتا ل منتقل کر دیا ،۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں