میرا ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹرنیشنل 305N-1 کا صدر منتخب ہونا فیصل آباد کیلئے اعزاز ہے،عاطف منیر

منگل 14 مئی 2024 21:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) نومنتخب ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹرنیشنل 305N-1 عاطف منیر شیخ نے سال 2025-2024 کے لئے منتخب ہونے پر اللہ تعالیٰ اور پیارے نبی کریمؐ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹرنیشنل 305N-1 کا صدر منتخب ہونا فیصل آباد کیلئے اعزاز ہے‘ میں ڈسٹرکٹ کے تمام لائنز ممبران اور خواتین ممبران اور ڈسٹرکٹ کی تمام لیڈر شپ بالخصوص اپنے مینٹور شان پاکستان میاں محمد ادریس کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوںجنہوں نے میری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا‘ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میں اپنی خدادادصلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ثابت کروں گا کہ قائدین نے میرا انتخاب درست کیا تھا‘ لائنز کلب ملک کے طول و عرض میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے‘ ہمارا تن من دھن دکھی انسانیت کے لئے وقف ہے ‘ میں مخلوق خدا کی خدمت کرنے سے ناصرف اللہ راضی ہوتا ہے بلکہ آپ کے دلوں کو بھی سکون میسر آتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ پیغام دیا کہ انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے میدان عمل میں نکلیں اور خدا کے دیئے ہوئے سے کچھ رقم ان نیک کاموں میں خرچ کرکے قلبی سکون حاصل کریں‘ لائنز کلب محض اللہ کی خوشنودی اور قربت کے حصول کیلئے دکھی انسانیت کی خدمت میں مشغول ہے‘ کیونکہ اللہ کا وعدہ ہے جو شخص خالصتاً میرے نام پر ایک روپیہ خرچ کریگا میں اللہ اس کو 10 دگنا دنیا میں اور 70 گنا آخرت میں اجروثواب دوں گا‘ہم خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ نے لوگوں کی خدمت کیلئے چن لیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں