فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری

جمعہ 17 مئی 2024 20:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔گزشتہ روزچیکنگ کے دوران فیسکو ریجن سے مزید37بجلی چور پکڑے گئے جن کو56ہزار4سو سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19لاکھ99ہزار سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں251 روزکے دوران کل8117بجلی چور پکڑے گئے جن کو ایک کروڑ88لاکھ66ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور84کروڑ48لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7977بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاجاچکا ہے جبکہ 6418بجلی چوروں کو گرفتاراور 60کروڑ37لاکھ سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1930بجلی چوروں کو45لاکھ25ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ95لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔فیسکوسیکنڈسرکل سی1451بجلی چوروں کو36لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 15کروڑ33لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل918بجلی چوروں کو27لاکھ16ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ76لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوسرگودھا سرکل سی1183بجلی چوروں کو25لاکھ48ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ89لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔فیسکومیانوالی سے کل2071بجلی چوروں کو41لاکھ43ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ84لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل564بجلی چوروں کو13لاکھ26ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ69لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں