فیصل آباد،فیسکوملازمین کی مبینہ کرپشن عروج پر پہنچ گئی،گرین میٹر کے نام پربھاری رشوت کا مطالبہ

ہفتہ 18 مئی 2024 21:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) فیسکوملازمین کی مبینہ کرپشن عروج پر پہنچ گئی،گرین میٹر کے نام پربھاری رشوت کا مطالبہ ،کرپٹ ملازمین کی جانب سے فائل ورک،سروے اور میٹر لگانے کی بھاری رشوت لیتے اور بجلی چوری کروانے کا انکشاف،بجلی کے مہنگے یونٹوں کے باوجود عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر بجلی و متعلقہ اعلی حکام نو ٹس لیں،تاجروں،عوامی سماجی حلقے کامطابق ،آن لائن کے مطابق غلام محمد آباد،رضا آباد ،مرضی پورہ،،سمندری ،ڈجکوٹ، جھنگ روڈ موٹرمارکیٹ، بلوچنی اور کھرڑیانوالہ سمیت شہر اور گردونواح میں فیسکو واپڈا سب ڈویزن میں تعینات کرپٹ ملازمین گرین میٹر کے نام پر تاجروںاور شہریوںکو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ، گرین میٹر کے نام پر 50سے 60ہزار روپے مبینہ رشوت وصول کی جارہاہے ،عوام پہلے ہی بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود نئے کنکشن کا حصول کرپٹ ملازمین نے ناممکن بنا دیا ہے۔ گرین میٹر،نئے کنکشن کی فائل،سروے،اور میٹر لگانے کی بھاری رشوت لی جاتی ہے ،میٹر لگاتے وقت محکمہ کی طرف سے کم تار ملنے کا بہانہ ڈال کر سادہ لوح اور مجبور عوام سے تار پوری کرنے کے بھی پیسے لئے جائے ہیں فیسکو کرپشن کاگڑھ اور سفید ہاتھی بن چکا ہے۔ذرائع کے مطابق بعض لوگ کرپٹ ملازمین کے ذریعے بجلی چوری کر کے اے سی چلاتے رہے ہیں،فیکٹریوں کے مینجمنٹ سٹاف سے بھاری رشوت کے عوض بجلی چوری کی جاتی ہے۔

غیر قانونی کالونیوں کو دور دراز کنکشن لگا کر منتھلیاں لے کر بجلی چلائی جا رہی ہے۔اور اس غیر قانونی کنکشن کے بھی خاص ریٹ ہیں ۔بجلی کا زیادہ بل آنے پر قسط کروانے اور بجلی بل کو ختم کروانے کے بھی سادہ لوح عوام سے پیسے لئے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں