فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

بدھ 22 مئی 2024 12:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ23مئی بروز جمعرات کو صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے گوجرہ روڈ (ناڑاڈاڈا) فیڈر132کے وی ویلیو ایڈیشن سٹی گرڈسٹیشن کے گلوبل،باہمنی والا،سمیرا فیبرکس،شاہکوٹ روڈ، چاولہ انٹر پرئزز فیڈر132کے وی کھڑیانوالہ گرڈسٹیشن کے لاٹھیاں والا،واپڈا سٹی،فاریسٹ پارک،رفیق سپننگ،لاٹھیانوالہ چاولہ،فخر آباد،فاروق سپننگ فیڈر 132 کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے مکوآنہ،سلطانی ایلاسٹو،جڑانوالہ روڈ،قرار والا،بوسٹل جیل،گلاب،ایس ٹو، ایڈن، ویلی،اکبر، لال کوٹھی،نذیر شہید فیڈر صبح آٹھ سے دن گیارہ بجے تک132کے وی طارق آبا دگرڈسٹیشن کے ایس ایس روڈ،حق باہو،اسلامیہ پارک،کارڈیالوجی،ڈی ایچ کیو فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر بارہ بجے تک132 کے وی جھنگ روڈ گرڈسٹیشن کے سدھار،طاہر پورہ فیڈرصبح آٹھ سے سہ پہر چار بجے تک132کے وی سکارپ کالونی گرڈ سٹیشن کے گلاب فیڈر24مئی کو صبح آٹھ سے سہ پہر چار بجے تک132کے وی فیڈمک ٹو گرڈسٹیشن کے ہنڈائی نشاط،ٹپال ٹیکسٹائل،نشاط سیوٹس،آفرید ی ٹیکسٹائل،ماہین،نیشنل فوڈزفیڈر132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک،ڈیلی جے ڈبلیو فیڈر132کے و ی صبح نو سے دوپہر دو بجے تک132کے وی منجھلہ باغ گرڈسٹیشنکے ٹی /والا شوگر مل فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں