فیصل آباد، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

بدھ 22 مئی 2024 20:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیاں برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 600کلو سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر کے ملزمان میاں نکاش اور یاسر مسیح کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمان مردہ چکن فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس پر فروخت کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں