میونسپل کار پوریشن فیصل آباد نے 15 کروڑ روپے کی مشینری خرید لی

جمعہ 24 مئی 2024 22:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سلوت سعید کی ذاتی دلچسپی اور منظوری سے 3 دہائیوں بعد میونسپل کارپوریشن نے7 عدد ٹرک،ایک ٹرالی اور ایکسکویٹر مشین خریدلی ۔مشینری شہر میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن سمیت سٹریٹ لائٹس کی درستگی اور بلڈنگ کنٹرول کے لئے بروئے کارلائی جائے گی۔

کمشنر و ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات اور ویژن کے تحت بلدیاتی اداروں کی ریویمپنگ اور امپروومنٹ کیلئے میونسپل کارپوریشن نے 15 کروڑ روپے کی لاگت سے مشینری خریدی ہے۔انہوں نے ایکسکویٹرمشین کی چابی میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ آفیسرکے حوالے کی۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اورشہر کو صاف ستھرا بنانا ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن شہر بھر کی مرکزی شاہرات وبازاروں سے تجاوزات کا صفایا،سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور بلڈنگ کنٹرول کے لئے سرگرم عمل ہے اورمشینری کو بروئے کار لاکرپختہ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بلاتعطل روانی اور فٹ پاتھس پر پیدل چلنے والوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تجاوزات مافیا کا صفایا ناگزیر ہے۔ چیف آفیسر نے مشینری کی تفصیلات اور ورکنگ پر بریفنگ دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں