فیصل آباد پولیس کی کارروائی، سب انسپکٹر سمیت 10 اہلکاروں کیخلاف چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

بدھ 30 اپریل 2025 18:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) فیصل آباد پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 10 اہلکاروں کیخلاف اختیارات سے تجاوز اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ ڈجکوٹ پولیس کی ٹیم نے اوور سیز پاکستانی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس اہلکار گھر سے طلائی زیورات،نقدی،قیمتی اشیاء اور 50 کلو گندم بھی اٹھا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

گھر پر ریڈ کے دوران قیمتی سامان چوری اور فیملی کو ہراساں و پریشان کرنے پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ڈجکوٹ پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 10 اہلکاروں کیخلاف اختیارات سے تجاوز اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل عبدالخالق ،بلال رضا،فیصل نذیر،ثاقب،عثمان اور سب انسپکٹر خرم شہزاد وغیرہ قتل کے مقدمہ کو آڑ بنا کر تنگ و پریشان کرتے رہے ہیں۔ 27 اپریل کو الزام علیہان گھر کا بیرونی دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور فیملی کو زودوکوب کے بعد کمرہ میں بند کردیا۔ گھر سے 35 ہزار نقدی،طلائی زیورات،قیمتی سامان اور 50 کلو گندم اور لائسنسی اسلحہ چوری کرکے لے گئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں