اسکردو میں سیزن کا پہلا مارخور شکار کرلیا گیا، محکمہ جنگلی حیات

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:15

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) محکمہ جنگلی حیات نے کہا ہے کہ ضلع اسکردو میں سیزن کا پہلا ماخور شکار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں اٹلی کے شہری نے سیزن کا پہلا مارخور شکار کرلیا۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق اٹلی کے شہری کارلوپاسکو نے 85 ہزار امریکی ڈالر فیس دے کر مارخور شکار کیا ہے۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق شکار فیس کی 80 فیصد رقم مقامی آبادی اور 20 فیصد رقم حکومت کو دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں