گلگت بلتستان کے تمام ڈویژن میں فرانزک لیبارٹریاں قائم کی جائینگی جس سے چوری شدہ گاڑیاں اور

گاڑیوں کی کمپوڑائز چیکنگ میں مدد ملے گی سیکر ٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن احسان اللہ بھٹہ کا دورہ دیامر کے موقع پر گفتگو

جمعہ 4 اگست 2017 22:45

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) سیکر ٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ کا دورہ دیامر، تھور چیک پوسٹ ،ایکسائس اینڈ ٹیکسیشن آفس چلاس اور بیٹ کا معائنہ کیا،دیامردورہ پر سیکرٹری احسان اللہ بھٹہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام ڈویژن میں فرانزک لیبارٹریاں قائم کی جائیںگی جس سے چوری شدہ گاڑیاں اور کمپوڑائز گاڑیوں کی چیکنگ میں مدد ملے گی،جی بی کے تمام اضلاع میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے چیک پوسٹوں پرسی سی ٹی وی کے جدید کیمرے اور کمیونیکیشن کے آلات نصب کئے جائینگے۔

انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ایکسائس اینڈ ٹیکسیشن اسپورٹس ٹیمیں بنائی جائینگی،آنے والے دنوں میں ایکسائس اینڈ ٹیکسیشن کے نوجوانوں کو ٹریئنگ اور جدید اسلحہ فراہم کیا جائیگاہ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران اور جوان اپنی بہتر کارگردگی دیکھانے پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات سے نوازہ جائیگاہ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ڈی ایکسائس اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان ابو بکر صدیق نے ڈویلپمنٹ اسکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،انھوں نے کہا کہ اینول ریوینیو کلیکشن سال 2016-17میں دئیے گئے ٹارکیٹ سے دوگنا ٹیکس حاصل کیا گیاہے۔

سیکرٹری ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن احسان للہ بھٹہ نے کاگردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔اس موقع پرٹرانسپورٹ ایسیوایشن کے وفد نے ملاقات کی اور اپنے تمام مسائل بیان کئے اور سیکرٹری جی بی،ڈی ڈی جی بی ایکسائس اینڈ ٹیکسیشن نے ٹرانسپورٹ ایسیوایشن مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔دیامر دورہ کے موقع پر سیکرٹری ایکسائس اینڈ ٹیکسیشن نے زکواة و عشرکے دفتر کا دورہ کیا اور دفتری کاموں کا جائزہ لیا۔دیامر کے زکواة و عشر کے چیئرمین سید اسلم شاہ نے سکرٹری کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں